کراچی: تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک شخص جاں بحق

منگل 29 اپریل 2025 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق موٹر سائیکل سوار کا نام اشفاق علی ہے جبکہ زخمی کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا ہے کہ ڈرائیور حادثے کے مقام سے کچھ دور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد حساس ادارے کے سول ملازمین بتائے جاتے ہیں، لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔