شہید کانسٹیبل اسماعیل رئوف کی برسی، افسران کی اہلخانہ سے ملاقات

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی

منگل 29 اپریل 2025 23:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)شہید کانسٹیبل اسماعیل رئوف کی پہلی برسی، راولپنڈی پولیس کے افسران کی شہید اسماعیل رئوف کے اہل خانہ سے ملاقات کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبل اسماعیل رئوف کی پہلی برسی، راولپنڈی پولیس کے افسران نے شہید اسماعیل رئوف کے اہل خانہ سے ملاقات کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،شہید کانسٹیبل اسماعیل رئوف گزشتہ برس مشکوک گاڑی کے تعاقب کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے، شہید کی بہادری اور قربانی کی لازوال داستان ناقابل فراموش ہے، شہداء پولیس محکمہ کا فخر اور اثاثہ ہیں، راولپنڈی پولیس شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :