Live Updates

ٹ*کینیڈا ‘کچھ دنوں سے لاپتہ بھارتی طالبہ کی لاش ساحل سمندر سے مل گئی

ّآنجہانی لڑکی کی لاش ملنے کے بعد مقامی پولیس نے موت کی وجہ جاننے کیلیے تفتیش شروع کردی

منگل 29 اپریل 2025 19:25

Eاوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)کینیڈا میں کچھ دنوں سے لاپتہ بھارتی طالبہ کی لاش ساحل سمندر سے مل گئی، بھارتی ہائی کمیشن نے لاش ملنے کی تصدیق بھی کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ونشیکا نامی طالبہ گزشتہ کچھ دنوں سے لاپتہ تھی۔تاہم اب آنجہانی لڑکی کی لاش ملنے کے بعد مقامی پولیس نے موت کی وجہ جاننے کیلیے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ونشیکا کی لاش ساحلِ سمندر سے ملی ہے، اہلخانہ کی جانب سے لاش ملنے کے بعد تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ونشیکا بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما کی بیٹی تھی، وہ ڈھائی سال پہلے تعلیم حاصل کرنے (ڈپلومہ کورس) کرنے کے لیے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ونشیکا 25 اپریل سے لاپتہ تھی اور اسی رات سے اس کا فون بھی بند ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ اس ماہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی طالبہ ہلاک ہوگئی تھی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات