Live Updates

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے 2025 کی پہلی نجی حج پرواز کی مدینہ روانگی

منگل 29 اپریل 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) نجی ائیر لائن "ائیر سیال" کی پہلی حج پرواز PF-7700 منگل کو صبح ساڑھے 8بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے 147 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔ اس موقع پر ایک باضابطہ تقریب میں عازمین حج کو الوداع کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کوترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق تھے۔

ان کے ہمراہ ڈائریکٹر حج رضوان شریف اور چیف آپریٹنگ آفیسر/ائیرپورٹ مینجر نذیر احمد خان بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں خواجہ سلمان رفیق نے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور تمام متعلقہ اداروں کی خدمات کو سراہا جنہوں نے حج آپریشنز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے عازمین حج کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور ان کے محفوظ اور پرامن سفر کے لیے دعا کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات