Live Updates

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماوں اعظم سواتی کی ایک ماہ اور خدیجہ شاہ کی 22 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی

منگل 29 اپریل 2025 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنمائوں اعظم سواتی کی ایک ماہ اور خدیجہ شاہ کی 22 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کی مقدمات تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کو 22 مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نیب سرتاج خان نے کہا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف نیب کا کوئی کیس نہیں ہے، جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کا ایک کیس ہے، منی لانڈرنگ کا، جبکہ اسلام آباد میں خدیجہ شاہ کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی کیس نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں عدالت نے خدیجہ شاہ کو 22 مئی تک حفاظتی ضمانت دے دیاور حکم دیا کہ درخواست گزار 22مئی تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو جائیں۔

دوسری طرف پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے اعظم سواتی کی ایک ماہ اور خدیجہ شاہ کی 22 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔اعظم سواتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے کی تین انکوائریز ہیں، عدالت نے اعظم سواتی کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات