ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

منگل 29 اپریل 2025 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ صباء اصغر علی نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال او پی ڈیز میں مریضوں کے معائنہ کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا اور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر صباء اصغر نے پرنسپل خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ہما کیانی اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق مریضوں کو بلا تعطل معیار طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی روسٹر کو فالو کریں اور محکمہ صحت پنجاب کی جاری کردہ فہرست ادویات کو واضح جگہ نصب کیا جائے اور مریضوں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کی دکھوں کا مداوا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور پرائمری اینڈ پبلک ہیلتھ پنجاب کے زیر نگرانی ہسپتال اور صحت کے مراکز کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔