Live Updates

بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کرکے عملاً اعلان جنگ کرکے حملہ آور ہے،اسد قیصر

ہم نے ہمیشہ ملکی خودمختاری کا دفاع کیا، اب بھی ضرورت پڑی تو سیاست سے بالاتر ہو کر وطن کے دفاع کیلئے سب سے آگے ہوں گے ، سابق سپیکر قومی اسمبلی

منگل 29 اپریل 2025 20:00

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)رہنماء پی ٹی آئی و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس کا معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرکے عملاً اعلان جنگ کرکے حملہ آور ہے،ہم نے ہمیشہ ملک کی خودمختاری کا دفاع کیا، اب بھی اگر ضرورت پڑی تو سیاست سے بالاتر ہو کر وطن کے دفاع کے لیے سب سے آگے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر آل پارٹیز کانفرنس ضرور ہونی چاہیے، حکومت کو قومی یکجہتی کیلئے ماحول پیدا کرنے کے علاوہ ذمہ داری کا احساس کرنی چاہئے ، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر جو بھی مقدمات بنے ہیں، حکومت کو عدالتوں پر اپنا اثر و رسوخ ختم کرنا چاہئے، آج ملک کے ہر بچے سے پوچھ لیں، 5فیصد لوگ بھی ایسے نہیں ہوں گے جو ان مقدمات کو حقیقی سمجھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی مقدمات کو میریٹ پر چلنے دیں، اور حکومت کو چاہئے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں عمران خان کو مدعو کرے، انہوں نے کہا کہ قوم نے جس شخص کو مینڈیٹ دیا تھا وہ جیل میں ہے جبکہ 17سیٹوں والا وزیراعظم بنابیٹھا ہے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات