Live Updates

سوات ،قتل مقدمے میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید کی سزاسنادی گئی

منگل 29 اپریل 2025 20:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)سوات کے تھانہ کالام کی حدود میں پیش آنے والے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید کی سزاسنادی گئی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج بحرین، ضلع سوات کی عدالت نے 24 جولائی 2021 کو قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے پر ملزم علی خان ولد عمران خان کو جرمِ قتل (دفعہ 302 تعزیراتِ پاکستان) اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے (دفعہ 15AA) کے تحت عمر قید با مشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید پانچ ماہ قید با مشقت بھی بھگتنا ہوگی۔ملزم پر فضل احمد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے فراہم کردہ شواہد اور گواہیوں کو تسلیم کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات