Live Updates

نوشکی آئل ٹینکردھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے ،ڈاکٹرقاسم بلوچ

منگل 29 اپریل 2025 20:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نے نوشکی ٹرک اڈہ میں آئل ٹینکر کے المناک حادثے میںجاں بحق اورجھلس کر زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوشکی کی تاریخ کا بدترین حادثہ تھا جس میں دو افراد کی شہادت اور چالیس کے قریب افراد کی شدید زخمی ہونا نوشکی کیلئے ایک سیاہ ترین دن تھا جس کیلئے آج پورا نوشکی سوگ میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ کل جس طرح نوشکی کے نوجوانوں عوام نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ داد تحسین کے لائق ہے قوم اور علاقے کی ایکتا پن یکجہتی ایسے موقع پر نظر آنا نیک شگون ہے جس سے علاقائی شعور کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ٹیچنگ ہسپتال کے عملے کی بروقت طبی امداد فراہم کرنا قابل تحسین عمل ہے انہوں نے کہا صوبائی حکومت زخمیوں کی علاج معالجہ کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے اور انہیں زخمیوں کو بہترین علاج کیلئے تمام سہولیات بروکار لائے تاکہ ان کے لواحقین اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے کیونکہ اکثریت کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے ان کے پاس علاج کی استطاعت نہیں ہے پاکستان غریبوں کی پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان کے ساتھ ہے اللہ پاک جان بحق افراد کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات