Live Updates

پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل قبول ،دفاع وطن کیلئے ہروقت تیار ہیں،وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

منگل 29 اپریل 2025 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قوم نے یکجہتی کا بھرپور پیغام دیا ہے۔منگل کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد نہیں، بلکہ دہشت گردی کا شکار ہے اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں اور بھارت کو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستانی فوج جذبہ ایمانی اور پروفیشنلزم کی علامت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں، بلکہ ایمانی قوت سے جیتی جاتی ہیں، جب تک شہیدوں کی مائیں زندہ ہیں، پاکستان ناقابل تسخیر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے اور حکومت نے ہر عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ موثرطریقے سے پیش کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم متحد ہے اور دفاع وطن کے لیے ہر وقت تیار ہے اور آج کا پیغام واضح ہیکہ ہم ایک ہیں اورمتحد ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات