Live Updates

پاکستان نے کاسا1000منصوبے کی نئی ڈیڈ لائن کیلئے باضابطہ درخواست دے دی

منگل 29 اپریل 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پاکستان نے کاسا1000منصوبے کی نئی ڈیڈ لائن کیلئے عالمی بینک کو باضابطہ درخواست دیدی جس کے بعد عالمی ادارے نے اس کی مدت میں 2028تک توسیع پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے منصوبے کی تکمیل کیلئے 3سال کی اضافی مدت مانگی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کاسا1000منصوبے کی نئی متوقع ڈیڈ لائن 31دسمبر 2028ء ہونے کا امکان ہے، کاسا1000منصوبے کے تحت نوشہرہ کنورٹر سٹیشن 99فیصد مکمل ہے،نوشہرہ سے نیشنل گرڈ تک کی لائن پر 376ٹاورز میں سے 375 مکمل ہوگئے ہیں ۔

تاجکستان اور کرغزستان میں منصوبے کی تعمیر مکمل جبکہ پاکستان میں پیشرفت جاری ہے، عالمی بینک مشن نے پاکستان میں کاسا1000کی تنصیبات کا جائزہ لیا تھا۔ذرائع کے مطابق افغانستان میں کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے ، اب تک 102سے زائد ٹرانسمیشن ٹاورز نصب کئے گئے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات