Live Updates

رینٹل پاور کے 3 اہم ریفرنسز کے فیصلے، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان ریفرنسز سے ڈسچارج

منگل 29 اپریل 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) احتساب عدالت کے جج محمد علی کی عدالت نے رینٹل پاور کے 3 اہم ریفرنسز کے فیصلے سناتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان کو ریفرنسز سے ڈسچارج کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کارکے شپ ریفرنس سے راجہ پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان کو ڈسچارج کرنے کا حکم سنا دیا،کارکے شپ نیب ریفرنس میں 22 ارب روپے کی کرپشن کا تخمینہ لگایا گیا تھا،کارکے کمپنی کی جانب سے پاکستان کیخلاف 200ارب ہرجانہ کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا،بعدازاں حکومتی مداخلت سےترک کمپنی کارکے سے ہرجانہ معاف کروایا گیا۔

عدالت نے رینٹل پاور کے بکھی پاور پروجیکٹ شیخوپورہ ریفرنس سے سابق چیئرمین واپڈا سمیت 6 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا،بکھی پاور پروجیکٹ 96 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ تھا۔ عدالت نےشرقپور پاور ریفرنس میں بھی ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم سنایا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات