کراچی پولیس کی کارروائی، یوسی چیئر مین کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

منگل 29 اپریل 2025 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) کراچی پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے یوسی چیئر مین کے قتل میں ملوث دومبینہ ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی غربی طارق الہی مستوئی کے مطابق 17اپریل کو یوسی چیئرمین عامر بھاشانی کو فائرنگ کرکے ان کے کیمپ آفس گلشن ضیا ء میں قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد ایس پی منگھوپیر ڈویژن کی نگرانی میں واقعہ کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کا آغاز ہوا اور ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس بیسڈپر کارروائی کرکے ملزمان شہباز عرف پرویز اور شہزاد احمد کو گرفتارکرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزم شہزاد احمد برائے راست مقتول کے قتل میں ملوث ہے جبکہ ملزم شہباز عرف پرویز مخبر ہے جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کو مقتول عامر بھٹو کی کیمپ آفس میں موجود ہونے کی اطلاع دی تھی ۔گرفتارملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ مقتول کے قتل کی منصوبہ بندی میں عدم گرفتارماسٹرمائینڈ ملزمان علی شاہ اور حماد صدیقی بھی شامل ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔