کلام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹی ٹیوٹ خطے میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم اور ماحول کو تبدیل کرنے میں بہترین اقدام ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل

منگل 29 اپریل 2025 21:05

5بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)فیڈرل شریعت کورٹ اپیلٹ بنچ سپریم کورٹ کے جسٹس سابق چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز نے کہا ہے کہ کلام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹی ٹیوٹ خطے میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم اور ماحول کو تبدیل کرنے میں بہترین اقدام ہے کلام بی بی ایک باہمت خاتون تھی جنہوں نے یہاں کے خواتین کو تعلیم وتربیت کا ایک بہترین موقع فراہم کرکے گھر کی دہلیز پر پسماندہ علاقوں کے خواتین بچیوں کو تعلیم میسر کیا ہے آنے والے وقتوں میں یہاں پر انٹرنیشنل طالبات تعلیم حاصل کرنے کیلئے آئیں گے خطے میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کا رجہان بھی ختم ہوگا اور یہاں کے خواتین بھی خوندہ ہوں گے کلام بی بی انٹرنیشنل ویمن یونیورسٹی اسلامی تعلیمات کے تناظر میں یہاں کے خواتین کو پردے کے اندر خواتین پروفیسر کی نگرانی میں تعلیم دی جارہی ہے جوکہ یہاں کے رسم رواج اور روایت میں بہت بڑی مثبت تبدیلی ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے فیڈرل چارٹڈ یونیورسٹی کلام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام اسلامی اقدار کے تناظر میں خواتین کو بااختیار بنانا جنوبی اضلاع میں ایک مکمل تعلیمی ماڈل کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم سابق وائس چانسلر پشاور سوات اور فاٹا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خان، سابق پرنسپل کالج آف ہوم اکنامکس یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹر سیدہ کنزہ، فاطمہ حیدروائس چانسلر کلام بی بی ویمن انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان،رجسٹرار انجینئر تنویر الحق،ڈائریکٹر فنانس انجینئر ریحان علی خان،کوارڈنیٹر کیمپس میڈم نیلو فار امان،میڈم عائشہ سمیت دیگر پروفیسرز اسسٹنٹ پروفیسرز اور افسران موجود تھے اُنہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا مکمل اختیار دیا ہے چونکہ یہاں اور مغرب کے تہذیب میں زمین اور آسمان کا فرق ہے اسلامی معاشرے میں خواتین کو بہت ہی زیادہ اہمیت حاصل ہے اسلامی اقدار کے تناظر میں اگر ایک خاتون تعلیم یافتہ ہوگی تو نہ صرف گھر خاندان بلکہ آنے والی نسلیں اور معاشرے مثبت جانب گامزان ہوگا یہی فرق ہے ہمارے اور مغر ب میں انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور خواتین کی ترقی علم کے حصول اور زندگی کی گزر بسر کے بہترین طور طریقے بتائے گئے ہیں اگر ہم زندگی میں ائیڈیل خاتون کو تلاش کرنا ہے تو حضرت ہمارے لئے ایک رول ماڈل تھی جوکہ مسلمان خواتین کیلئے مشعل رہ ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا مثبت کردار کو تسلیم کئے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا تاریخ میں جب بھی کس کا ذکر ہو تو وہاں اپ کو ضرور خواتین کا کردار بھی نمایاں طور پر سامنے آئیگا ملک کے ہر شعبے میں خواتین ایک بہترین کردار ادا کررہی ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں خواتین کی تعلیم اور اُن کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی جسکی وجہ سے معاشرے ترقی کے بجائے نزالی کا شکار ہے ہم سب نے تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ ملکر خواتین کو اسلامی اقدا ر کے تناظر میں بااختیار بنانا ہوگا تب ہی ہم اپنے حقیقی کاذ میں کامیابی سے ہم کنار ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کلام بی بی ایک سوچ ایک نظریہ اور ایک پورا خطہ تعلیم یافتہ بنانے اور یہاں کے ماحول کو یکساں طور پر تبدیل کرنے کا ایک جامع منصوبہ ہے جس کے ذریعے خطے میں خواتین کی تعلیمی رجہان میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ معاشرتی ناہمواریوں کے باعث اعلیٰ تعلیم چھوڑنے والی طالبات کیلئے ایک ماڈل ثابت ہوگا اُنہوں نے کہا کہ موجودہ معاشرہ اور یہاں کے رسم رواج کلچر مخلوط تعلیم کے حق میں نہیں ہے جس کیلئے کلام بی بی بین الاقومی اعلیٰ تعلیمی ادارے کے ذریعے اسلامی طریقے سے خواتین کے ذریعے خواتین تعلیم یافتہ ہوگی جوکہ نیک شگون ہے اُنہوں نے کہا کہ اکرم خان دُرانی کی والدہ محترمہ کلام بی بی کے نام پر بین الاقومی سطح کے اعلیٰ تعلیمی ادارے کا قیام مثبت سوچ کی عکاسی اور خطے کے خواتین پر ایک احسان اعظیم ہے جوکہ ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گا دریں اثناء وائس چانسلر کلام بی بی وومن انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے آنے والے مہمانوں کو کلام بی بی ویمن یونیورسٹی کی ابتک کارکردگی طالبات کی اعلیٰ تعلیم میں دلچسپی اور مختلف منصوبہ جات کے حوالے سے بریف کیا اس دوران مہمان خصوصی فیڈرل شریعت کورٹ سپریم کورٹ کے جسٹس سابق چیئرمین سلامی نظر یاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین پروفیسرز اسسٹنٹ پروفیسرز اور خواتین سٹاف کو شیلڈدیئے ۔