Live Updates

پ*جامعہ بنوں کے ملازمین کا قلم چھوڑ ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہو گیا

منگل 29 اپریل 2025 21:05

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)جامعہ بنوں کے ملازمین کا قلم چھوڑ ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہو گیا، ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف مین کیمپس ایڈمن بلاک کے سامنے دھرنا دیا، بنوں کے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ،ایڈمن افسران ایسوسی ایشن کلاس فور اور کلاس تھری ملازمین نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو اپنی تنخواہوں سے کٹوتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ یونیورسٹی کے ذمہ یہ ہمارا قررضہ ہے جوکہ واجب الادا ہے اب ہمارا قرضہ واپس دیا جائے ،دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان ایکیڈیکس سٹاف خیبر پختونخوا جنوبی اضلاع کے صدرڈاکٹر ناصر گل ، بٹسا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر دلفراز خان،بسا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک امیر اللہ خان،کلاس فور ایسوسی ایشن کے طفیل خان،عدنان خان و دیگر نے کہا کہ ہماری ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو سنڈیکیٹ میں لانے کا بہانہ بنایا گیا ہے اگر وائس چانسلر چاہے تو ڈائریکٹ اے آر اے مل سکتا ہے مگر وہ سنجیدہ نہیں اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں تمام جامعات مالی خسارے کا شکار تھی لیکن تمام یونیورسٹیوں نے اپنے ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس بروقت دیا جبکہ بنوں یونیورسٹی کے ملازمین فنڈز کی موجودگی کے باوجود بھی محروم ہیں اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ذمے ہماری گزشتہ چھ ماہ کی بقایاجات واجب الادا ہیں اس وقت تک احتجاج کریں گے جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات