Kاوتھل اقدام قتل میں ملوث ملزم گرفتار

منگل 29 اپریل 2025 21:20

ا*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت پر SHO اوتھل عبدالجلیل سومرو کی کامیاب کارروائی، اقدام قتل میں ملوث ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق SSP لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر SHO اوتھل عبدالجلیل سومرو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی عمل لاتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ نمبر 40/2025 بجرم 324 ق د تھانہ اوتھل میں نامزد ملوث مطلوب ملزم نور محمد ولد چھگیر سکنہ فقیرا اسٹاپ اوتھل کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے رات کے اندھیرے میں موچی محلہ اوتھل میں واقع گھر میں گھس کر ایک لڑکی (ش)کے گردن پر چاقو سے وار کیا جو کہ شدید زخمی حالت میں برائے علاج معالجہ کراچی ریفر ہوئی تھی۔ اوتھل پولیس نے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔