oآتشزدگی سانحہ نوشکی میں 3 افراد جاں بحق ، 40سے زائد زخمی

منگل 29 اپریل 2025 21:25

ق*نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) آتشزدگی سانحہ نوشکی میں اب تک 3 افراد جاں بحق جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہے ۔ آتشزدگی واقعہ کے بعد جلے ہوئے ٹرک کے باڈی سے ایک لاش برآمد ہوئی جبکہ دو شدید زخمی ہونے والے کوئٹہ میں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تیل بردار ٹرک گاڑی میں آتشزدگی حادثے میں ممتاز کاروباری شخصیت میر نوروز بادینی کے زخمی ہونے والے صاحبزادے محمد طیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سی ایم ایچ کوئٹہ میں انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے حادثے میں میر نوروز بادینی کے دو صاحبزادے زخمی ہوئے تھے اس کے علاہ زخمی ہونیوالے محمود ولد بابو رستم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے، جبکہ حادثے کے جگہ سے برآمد ہونے والے لاش کا تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔ سانحہ آئل ٹینکر آتشزدگی میں چالیس سے زاہد افراد زخمی ہوئے تھے