Live Updates

سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کامالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی کے لیے منافع میں اضافے کا اعلان

منگل 29 اپریل 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ(ایس پی ایل)نے مرخہ31 مارچ،2025 کو ختم ہونے والے نو ماہ کے لیے اپنے غیر آڈٹ شدہ مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ ان نتائج کے مطابق مذکورہ تاریخ کو کمپنی کا مجموعی منافع 1,599 ملین روپے رہا، جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 1,483 ملین روپے تھا، یعنی اس میں8 فیصد اضافہ ہوا۔ اس سے کمپنی کی مضبوط مالی کارکردگی برقرار رکھنے کی صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔

اس اعلان کے مطابق، زیر جائزہ عرصے کے دوران کمپنی کا قبل از ٹیکس منافع 1,790 ملین روپے رہا جو گزشتہ سال کے 1,756 ملین روپے کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہیاورایس پی ایل کی مضبوط آپریشنل کارکردگی اور اسٹریٹجک اقدامات کا نتیجہ ہے۔مزید برآں بعد ، اسی عرصہ کے دوران بعد از ٹیکس منافع 1,101 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 1,083 ملین روپے کے مقابلے میں 2 فیصد زائدہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے چیئرمین،آفتاب منظور ،نے ان نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ہم کمپنی کی مسلسل ترقی اور مضبوط کارکردگی سے خوش ہیں۔ ٹیکس سے پہلے اور بعد میں خالص فروخت، مجموعی منافع اور منافع میں اضافہ ہمارے اسٹریٹجک اقدامات کی کامیابی اور ہماری ٹیم کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمم مسلسل ترقی ی اور اپنے شراکت داروں کے لیے فائدہ بخش مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ نے حال ہی میں اپنی موجودہ پیپر مشین پی ایم -2 کی اپ گریڈیشن اور جدید بنانے کے لیے گیسیک + ڈیورنٹ (جی + ڈی)کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ تزویراتی اقدام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ بینک نوٹ کی ایک نئی سیریز متعارف کرانے کے اقدام سے مطابقت رکھتا ہے، جس سے ایس پی ایل صارفین کی اہم ضروریات کے مطابق جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ بینک نوٹ پیپر تیار کرسکے گا۔مستقبل کو دیکھتے ہوئے ایس پی ایل اپنی ترقی کے راستے کو جاری رکھنے ، آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات