اسرائیل نے حملہ کیا تو پورا خطہ دھماکے سے دوچار ہو جائے گا ، ایران کا انتباہ

ایران پر حملہ کیا گیا تو امریکی اڈوں کو نشانہ بنا کر جواب دیاجائے گا،اسپیکر محمد باقر قالیباف

بدھ 30 اپریل 2025 17:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر کوئی حملہ کیا تو یہ ایسا ہو گا جیسے بارود کے ڈھیر کو آگ لگا دی جائے اور اس کا نتیجہ پورے خطے میں تباہی کی صورت میں نکلے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قالیباف نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ان بیانات کو بے وقعت قرار دیا جن میں ایرانی ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہناتھا کہ ایسے بیانات کا ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔قالیباف نے مزید کہا کہ اسرائیل، واشنگٹن کی اجازت کے بغیر کسی بھی مہم جوئی کا ارتکاب نہیں کرے گا، تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو ایران امریکی اڈوں کو نشانہ بنا کر جواب دے گا۔ کو جواب دے گا۔