بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والی دوبچیوں کا علاج سرکار کی مدد سے پاکستان میں کروائیں گے، صحت سید مصطفی کمال

بدھ 30 اپریل 2025 17:11

بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والی دوبچیوں کا علاج   سرکار کی مدد سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والی دوبچیوں کا علاج بھارت میں نہ ہوسکا تو سرکار کی مدد سے پاکستان میں کروائیں گے،چین کے دورے پر موجود وفاقی وزیر نے ڈی جی ہیلتھ کو فیملی کی مدد کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ بچیوں کے علاج کیلیے وزیر اعظم ہائوس نے بھی رابطہ کیا ہے۔وزارت صحت حکام نے علاج کیلیے مختلف ہسپتالوں سے رابطے شروع کردیے۔ممکنہ طور پر آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی سے علاج کروایا جا سکتا ہے۔