مظفرگڑھ،دوست کے قاتل کو عمر قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

بدھ 30 اپریل 2025 17:36

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ نے مشہور رمضان کشک قتل کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے قاتل کو عمر قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی۔

(جاری ہے)

2019 میں رمضان نامی شخص کو اس کے دوست چوھدری ثاقب نے قتل کر دیا تھا۔عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے فیصلہ سناتےہوئے قاتل چوہدری ثاقب کو عمر قید اور 4 لاکھ روپےجرمانہ کی سزا سنا دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جیل روانہ کردیا ہے۔\378