Live Updates

پاک فوج کی بدولت پاکستان کی سرحدیں اور عوام محفوظ ہیں ،محمد کاشف صابرانی

بدھ 30 اپریل 2025 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)وطن عزیز کے معروف تاجر رہنما اورآل سندھ تاجران اتحاد کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے پہلگام واقعہ پربھارتی سرکار کی جھوٹی الزام ترشی کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے دراصل غزہ میں جاری اسرآئیلی ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کیلئے پہلگام کا ڈرامہ رچایا تاکہ پاکستان کو دنیا بھر میں غیرمستحکم کیا جا سکے اور عالمی میڈیا کی توجہ اسرآئیل سے ہٹا کر پاکستان پر فوکس ہو جائے مگر مودی کی فلم شروع ہوتے ہی فلاپ ہو گئی محمد کاشف صابرانی نے کہا کہ الحمد اللہ پاک فوج کی بدولت پاکستان کی سرحدیں اور عوام محفوظ ہیں ماشاللہ پاک فوج بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے پوری قوم اور تاجر برادری ملکی سلامتی کے لیے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مودی سرکار غیر جانبدارانہ تحقیقات کی مخالفت ایسی لیے کررہی ہے کہ اس ڈرامے کا ڈراپ سین ہوچکا ہے اور مودی دنیا بھر میں بے نقاب بھی ہوچکا ہے بھارت کی جانب سے پاکستان پر جھوٹی الزام ترشی کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ہمیشہ براہ راست ملوث رہا ہے اس کے واضع ثبوت پاکستانی سرکار پیش کرچکی ہے محمد کاشف صابرانی نے کہا بھارت کشمیری عوام پر جو ظلم و ستم ڈھا رہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اور اب وہ پاکستان کو کمزرو کرنے کے خواب دیکھ رہا ہی*
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات