اردو یونیورسٹی کے تحت بہادر افواج کے ساتھ یکجہتی واک"پاکستان ہمیشہ زندہ باد"کا انعقاد

بدھ 30 اپریل 2025 18:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کے تحت پاکستان کی بہادر افواج کے ساتھ یکجہتی واک بعنوان "پاکستان ہمیشہ زندہ باد"کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق شیخ الجامعہ پروفیسر ضابطہ خان شنواری نے واک کے اختتام پرکہا کہ جب بھی پاکستانی قوم کی بات آتی ہے تو ہم سب ایک ہیں اور ہمیں اکٹھا رہنا ہے اور خاص کر پاکستان کی یونیورسٹیاں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔واک میں شیخ الجامعہ کے ہمراہ ،رجسٹرار سعدیہ خلیل،پروفسر ڈاکٹر محمد زاہد ، جامعہ کے طلبہ ،اساتذہ اورافسران شریک ہوئے ۔