بوکھلاہٹ میں مبتلا مودی سرکار نے ’موچی‘ کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیکر گرفتار کرلیا

بدھ 30 اپریل 2025 20:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار مودی سرکار نے ایک موچی کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرحد پار دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہونے کے بعد بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور اپنی ناکامیوں کا ملبہ اپنے ہی شہریوں پر ڈالنا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے ملک کی سب سے بڑی بھٹنڈہ چھاؤنی میں 7، 8 سال سے کام کرنے والے موچی سنیل کمار کو گرفتار کرلیا۔ریپبلک ٹی وی کے مطابق سنیل کمار کو بھارتی حکومت نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔بھارتی حکام نے سنیل کمار کو حساس معلومات شیئر کرنے اور پاکستانی ہینڈلرز سے رابطہ برقرار رکھنے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔