Live Updates

67 ہزارحجاج کے محرومی کے ذمہ دار سابق سیکرٹری مذہبی امور ، افسران اور نجی حج ٹور آپریٹرز ہیں،آل پاکستان حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی

بدھ 30 اپریل 2025 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) آل پاکستان حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 67ہزار پاکستانیوں کے حج سے محروم رہنے کی ذمہ داری سابق سیکرٹری مذہبی امور سمیت دیگر افسران اور نجی حج ٹور اپریٹرز پر عائد کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر فہیم بٹ ،افضل شاہ اور دیگر عہدیداران نے اسلام آبادکے نجی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 67ہزار پاکستانی عازمین فریضہ حج کی سعادت سے محروم ہو گئے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہاکہ نجی سکیم کے 67ہزار عازمین حج کے رہ جانے کی بڑی وجہ وزارت مذہبی امور کے ناتجربہ کار افسران ہیں کیونکہ وزارت کے افسران چودہ فروری تک جمع کرائی گئی رقوم بروقت سعودی حکومت کے اکانٹ میں منتقل نہ کرسکے انہوں نے کہاکہ وزارت مذہبی امور کے افسران نجی ٹورآپریٹرز کی رقم بروقت سعودی اکانٹس میں منتقل کردیتے تو یہ عازمین محروم نہ رہ جاتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر اوروزیر اعظم 67ہزار رہ جانے والے عازمین حج کے ذمہ داران کو سزا دلوائیں انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سمیت صدر پاکستان کے احکامات کے باوجود 57نجی کمپنیوں کو حج کوٹہ نہیں دیا گیا اسی طرح نجی سکیم کے عازمین حج کے لئے سرکاری سکیم کے ساتھ ہی درخواستیں لینے کی اجازت نہ دی گئی انہوں نے کہاکہ وزارت مذہبی امور میں سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور سردار یوسف نے اپنی کوششیں کی مگر وزارت مذہبی امور کی بیوروکریسی نے وفاقی وزرا کو مس گائیڈ کیا انہوں نے کہاکہ سابق سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر اس سارے معاملے کا بنیادی ذمہ دار ہے انہوں نے کہاکہ عازمین حج کے لئے ڈیڈ لائن میں لچک مل رہی ہوتی تھی مگر اس بار عازمین حج کے لئے سعودی حکومت نے کوئی ڈیڈ لائن نہیں بڑھائی انہوں نے کہاکہ ڈی جی حج مکہ کی طرف سے نجی ٹورآپریٹرز کی رقم غلط اکانٹس میں منتقل کرنے کی وجہ سے بھی وقت ضائع ہوا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی حج کوٹہ ضائع کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے اور صدارتی آرڈر کے مطابق 57نجی کمپنیوں کو حج کوٹہ فراہم کیا جائے۔

۔۔۔۔اعجاز خان
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات