پنجگور سی پیک روڑ کے قریب لیویز ہلکار کی لاش برآمد

بدھ 30 اپریل 2025 22:35

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) پنجگور سی پیک روڑ کے قریب لیویز ہلکار کی لاش برآمد جنہیں تشدد و گولیاں مار کر قتل کردیا گیا لاش کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی شناخت حسن جان ولد یار جان سکنہ سریکوران پنجگور سے ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے ایرپورٹ سی پیک روڑ پر واقع ایک نجی ہوٹل کے قریب لیویز فورس کے ہلکار کی لاش برآمد ہوئی فیملی ذرائع کے مطابق مقتول گزشتہ روز اپنے گاڑی سے گھر سے نکلی تھیں آج انکی لاش ملی ہے پولیس کے مطابق لاش کے قریب گولیوں کے خول بھی ملے ہیں اور مقتول کے جسم پر تیز دار آلہ سے وار کرنے و تشدد کے نشانات بھی تھے مقتول کی گاڑی تاحال نہیں ملا ہے مقتول کی عمر 27/28 سال لگ بھگ ہے مزید تفتیش پولیس کررہی ہی