Live Updates

حکومت رائس ایکسپورٹرز پر ٹیکسزکم کرے،رفیق سلیمان کی وزیرخزانہ سے ملاقات

جلد ہی رائس ایکسپورٹرزسے ملاقات کیلئے ریپ ہائوس کا دورہ کروں گا،سینیٹر محمداورنگزیب

بدھ 30 اپریل 2025 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائی"رائس"کے کنوینررفیق سلیمان نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمداورنگزیب سے بدھ کو فیڈریشن ہائوس میں ملاقات میں بتایا کہ رواں سال پاکستان سے چاول کی برآمد گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہوئی ہے تاہم اگر حکومت ایکسپورٹرز پر ٹیکسیشن کے بوجھ کو کم کرے تو پاکستان سے ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور پاکستان میں کثیرزرمبادلہ آئے گا۔

رفیق سلیمان نے وزیر خزانہ سے یہ بھی کہا ہے کہ سالہا سال سے 5اوریئنٹیڈ سیکٹر کو اسپیشل مراعات مل رہی ہے تو رائس سیکٹر کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جائے کیونکہ رائس سیکٹر پاکستان کے برآمدی شعبوں میں فوقیت حاصل کررہا ہے اور رائس سیکٹر ملک کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔

(جاری ہے)

رفیق سلیمان نے وزیر خزانہ اورنگزیب کو میکینیکل فارمنگ کے حوالے سے بھی بتایا اور کہا کہ اگر وزیراعظم میاں شہبازشریف کی جانب سے صوبائی حکومت کو یہ ہدایات جاری ہوجائیں کہ صوبائی ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ تمام فارمرز کوپابند کرے کہ وہ میکینیکل فارمنگ کریں جس کی وجہ سے 50سی60فیصد ہیلڈ میں اضافہ ہوجائے گا اور جب ہیلڈ میں اضافہ ہوگا تو رائس کی ایکسپورٹ بھی بڑھے گی اور فارمرز میںخوشحالی آئے گی۔

رفیق سلیمان نے کہا کہ رائس سیکٹر کے ممبران جو سائیلوز ،مشیری وغیرہ امپورٹ کرتے ہیں انہیں مشینری کی درآمد پرٹیکسز کو زیرو کیا جائے کیونکہ جتنے سائیلو زلگیں گے ٹیمپریچر کنٹرول ہونے سے اس میں گندم،مکئی اور چاول سمیت دیگر مصنوعات رکھ سکتے ہیں ،ٹیمپریچر کنٹرول ہونے سے مال خراب نہیں ہوتا ،اس طرح اتنی ہی ملک میں خوشحالی آئے گی۔رفیق سلیمان نے وزیر خزانہ کو یہ بھی بتایا کہ اگر رائس سیکٹر میں استعمال ہونے والی مشینری کی درآمد پر ٹیکسز کو ختم کردیا جائے تاکہ بہترین کوالٹی کا چاول پاکستان میں تیار کرکے دنیا بھر میں چھا سکتے ہیں۔

رفیق سلیمان نے وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب سے کہا کہ انہوں نے ریپ کے وائس چیئرمین جاوید جیلانی سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ریپ ہائوس کا دورہ کریں گے جس پر وزیرخزانہ نے کہا کہ وہ جلد ہی رائس ایکسپورتٹرز سے ملاقات کریںگے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات