Live Updates

سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کی بڑی کمی

گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا

بدھ 30 اپریل 2025 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا تسلسل رک گیا ہے جس سے سونے کی قیمتوں کے نئے ریکارڈز بننا بھی بند ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تیکنیکی درستگی اور پرافٹ ٹیکنگ سے بدھ کو ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہوگئی۔اسی طرح ملک میں 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 915 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 771 روپے کی سطح پر آگئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 70روپے کی کمی سے 3 ہزار 427 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 60 روپے کی کمی سے 2 ہزار 938 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے گر کر 3,427 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 60 روپے تنزلی سے سے 2 ہزار 938 روپے میں فروخت ہوئی۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 34 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 276 ڈالر فی اونس ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 2100 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 21 ڈالر مہنگا ہوگیا تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات