y انجمن تاجران سندھ کی بغیر نوٹس کے دکانیں سیل کرنے کی مذمت

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) انجمن تاجران سندھ کے صدر صلاح الدین غوری نے وقف املاک بورڈ کی جانب سے پھلیلی بازار کی درجنوں دوکانوں کو بغیر کسی قانونی نوٹس کے سیل کرنے کی شدید مذمت کرتے ھوے کہا کے ملک پہلے ہی کاروباری حالات تشیویشناک حد تک خراب ہیں ان حالات میں تاجروں کی دوکانوں کو بغیر اطلاع دیے پولیس کی نفری کے ہمراہ زبردستی سیل کرنا قابل مذمت عمل ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاے گا ان کا کہنا تھا کے وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کو حیدرآباد کے تاجروں سے اس اھم معاملے پر بات چیت کرنی چاھیے تھی وقف املاک بورڈ لاھور نے 1985 میں ان درجنوں دوکانوں کو متروکہ قرار دیا تھا اب 40 سال کے بعد 2021 میں سپریم کورٹ نے ملکیتی حیثیت کی تبدیلی پر پابندی عاد کی ہے تاجران ملکر اس فیصلے کو کورٹ میں چیلنج کریں گے اس حوالے سے جلد انجمن تاجران پھلیلی بازار کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران سندھ کے صدر صلاح الدین غوری، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد علی راجپوت نے کہا کے تاجروں کے معاشی قتل عام پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اس ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے درجنوں دوکانوں کو سیل کر کے سینکڑوں خاندانوں کو فاقہ کشی پر مجبور کرنے والے وقف املاک بورڈ حیدرآباد کے خلاف قانونی کاروای کے لیے عدالت سے رجوع کیا جاے گا اور ہر پلیٹ فارم پر تاجروں پر ھونے والے ظلم پر احتجاج کیا جاے گا