
بارڈر پر تنائو ہے لیکن پاکستانی ڈرنے والے نہیں،نوجوان آج پاک فوج کو ساتھ کھڑے ہونے کا بھر پور میسج دے رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف
بدھ 30 اپریل 2025 20:20
(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجابی بعد میں ہوں پہلے پاکستانی ہوں، دوسرے صوبوں کے بچے لیپ ٹاپ کے لئے میسج کرتے ہیں۔
باقی صوبوں کے وزرا اعلی بھی اپنے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور سکالر شپ دیں۔ بچوں کو سکالر شپ،لیپ ٹاپ، ای بائیکس سمیت سب کچھ دیں کیونکہ یہی ہمارا مستقبل ہے۔ہونہار طلبہ آج کے سپر سٹار ہیں، طلبہ سے محبت اور احترام کا رشتہ تاحیات قائم رہے گا۔لیپ ٹاپ دیکھ کر بچوں کو مریم نوازشریف کی چاہت نظر آئے گی۔ ہونہارسکالر شپ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم میں تھوڑا ٹائم لگا جس کی وجہ سے میں ہرروز بچوں کو مس کرتی رہی۔ ہر میٹنگ کے لئے وقت مختص کیا جاتا ہے مگر طلبہ کے لئے وقت کی کوئی حد نہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ آج کل لوگ سیاست کو برا سمجھتے ہیں لیکن سیاست عبادت ہے۔ ساڑھے12لاکھ مزدوروں کو ماہانہ 3ہزارسبسڈی کے لئے راشن کارڈ دیئے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اپنے بچوں کے درمیان بیٹھ کرمیرا دل سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے، لاہور ڈویژن کے14ہزار بچوں کومیرٹ پر بلاامتیاز لیپ ٹاپ دیئے جارہے ہیں،لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ دیتے ہوئے کسی نے نہیں پوچھا کہ آپ کا تعلق کس جماعت سے ہے، ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم میں 60فیصد طالبات ہونے پر خوش ہوں، سب بچوں اور والدین سے درخواست کرتی ہوں کہ میرا شکریہ ادا نہیں کرنا بلکہ یہ آپ کا حق ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں کو سکالر شپ یا لیپ ٹاپ نہیں بلکہ شاباش دینے آئی ہوں، طلبہ کی کامیابی پر جتنی خوشی ان کے والدین کو ہوتی ہے ان سے زیادہ میں خوش ہوں، طلبہ کی کامیابی پر جتنا فخر والدین محسوس کرتے ہیں اتنا ہی فخر مجھے بھی ہوتا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ طلبہ کے تمام خواب پورے کرنے کے لئے وسائل مختص کر دیئے ہیں،لیپ ٹاپ کے لئے تقریبا ایک لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، بچے بار بار ڈیمانڈ کررہے تھے،میرٹ پر بچوں کو سکالر شپ اورلیپ ٹاپ ملنے سے پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا، سکالرشپ، لیپ ٹاپ اور ای بائیکس ایک بہانہ ہے میں مجھے اپنے بیٹے اور بیٹیوں سے ملنا ہوتا ہے،دنیا ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہوچکی ہے اس کے لئے لیپ ٹاپ بہت ضروری ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی،عوام، اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے سامنے سرخرو ہوں کہ ایک بھی سکالر شپ اور لیپ ٹاپ بغیر میرٹ نہیں دیا،پنجاب کے تمام طلبہ جو میرٹ پر پورا اترے ان سب کو لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں،پنجاب میں رہنے والے تمام ہونہار طلبہ کے تمام خوابوں کو پورا کیا جائے گا، ہر سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کو شاباش دیتی ہوں۔ رانا سکندر حیات پنجاب کے تمام طلبہ میں بہت شہرت رکھتے اور مقبول ہیں۔ رانا سکندر حیات نے جس طرح بچوں کا خیال رکھا ہے جس پر مجھے بہت فخر ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ میری کابینہ میں زیادہ تر نوجوان وزرا شامل ہیں ،جن گھروں میں وسائل نہیں ان بچیوں کو اعلی تعلیم دلانے پر ان کے والدین کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہوں،خراج تحسین ان بچیوں کو جنہوں نے کم وسائل میں بھی اپنے والدین کا سر جھکنے نہیں دیا۔محمد نوازشریف اور شہبازشریف کے دور میں جاری لیپ ٹاپ سکیم کو پچھلے پانچ سال تک بند رکھا گیا، اللہ تعالی کا شکر ہے آج لیپ ٹاپ کا دوبارہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے،ہونہار سکالر شپ کا آغاز30ہزار سے کیا اور بچوں کی ڈیمانڈ دیکھ کر 50ہزار کر دیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ کی تقریب میں بچوں کی داستان سن کر کئی بار روپڑی تھی،جیل میں تھی والدہ کی وفات کی خبر مجھے ملی اور میں ڈیتھ سیل میں بھی رہی، بچیوں سے کہتی ہوں کہ ہمت اور حوصلہ کے ساتھ اپنی لڑائی اور جنگ لڑنی ہے، اگر بچیوں میں ہمت اور حوصلہ ہے تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو ہرا نہیں سکتی، ایک بچی کواس کے والد نے کہا کہ یا تمہاری کینسر کی مریض ماں کا علاج ہوگا یا تم پڑھ سکوگی،ہونہار سکالر شپ کی وجہ سے مالی دشواری کا شکار بچے تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں، ہونہار محنتی اور لائق طلبہ کی داستان سن کر روح کانپ جاتی تھی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ کسی دبائو کے بغیر بچوں اپنی تعلیم جاری رکھو جبکہ بچے خوب پڑھیں، اچھے نمبر لیکر پاس ہوں اور ترقی کریں۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر اور فیکلٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ وردی والے قوم کی حفاظت کرتے ہیں، ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہے،دہشت گردی کرنے والوں کے اپنے بچوں ملک سے باہر بیٹھے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا،پاکستان پہل نہیں کرے گا، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا، اسحاق ڈار
-
وزیرداخلہ سے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
سینیٹر روبینہ خالد کی وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ سے ملاقات، فیلڈ آپریشنز اور اصلاحات پر گفتگو
-
مزدوروں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا عزم ایک روشن خوشحال اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
-
یکم مئی محنت کشوں کے حقوق، عزت اور قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے، سرفراز بگٹی
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقر یب کاانعقاد، چوہدری شافع حسین کی خصوصی شرکت
-
جائیداد کا جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
-
کوئی بلوچ کسی پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گرد پاکستانیوں کو شہید کررہے ہیں ، میرسرفرازبگٹی
-
فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت
-
فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.