Live Updates

علی حسن زرداری کی زیر صدارت سندھ کے تمام اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میںسندھ کے تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا،صوبائی وزیرِ نے ترقیاتی منصوبے رواں سال جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی

بدھ 30 اپریل 2025 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری کی زیر صدارت سندھ کے تمام اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میںسندھ کے تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔صوبائی وزیرِ نے ترقیاتی منصوبے رواں سال جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے کہاکہ سندھ کے تمام اضلاع میں ترقیاتی اسکیمیں آنے والے بجٹ میں رکھی جائے گی ۔انہوں نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے تمام افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کی اسکیموں پر پیپر ورک مکمل کرکے جلد رپورٹ دی جائے۔ صوبائی وزیرِ علی حسن زرداری سے حیدرآباد ، لاڑکانہ، سکھر اور میرپور خاص ڈویژن کے افسران نے ساتھ ملاقات بھی کی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات