Live Updates

پہلگام حملے کی عدالتی تحقیقات کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر،سماعت (آج)ہوگی

بھارتی حکومت کو کشمیر آنے والے سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی جائے،درخواست گزاکی عدالت سے استدعا

بدھ 30 اپریل 2025 22:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)پہلگام حملے کی تحقیقات کیلئے بھارت میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کر دی گئی۔بھارتی سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت (آج)جمعرات کو ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کشمیر کے رہائشی محمد جنید سمیت دیگر دو افراد نے کی ہے۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بھارتی حکومت کو کشمیر آنے والے سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی جائے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات