ملتان، کم سن بچے سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو 4 مرتبہ سزائے موت سنادی گئی

بدھ 30 اپریل 2025 23:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے کم سن بچے سے زیادتی، اغوا اور قتل کرنے والے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر 04 مرتبہ موت کی سزا سنا دی۔ مجرم کی جانب سے بچے کے ورثاء کو 05 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محمد اکبر نے سال 2024 میں تھانہ گلگشت کے علاقے دیوان باغ میں ایک 05 سالہ بچے کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں قتل کر دیا۔ واقعہ کا مقدمہ نمبر 616/24 بجرم 367/363/302/375/377/34 تھانہ گلگشت میں درج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان مکمل کر کے عدالت میں جمع کرایا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر محمد اکبر کو 04 مرتبہ موت کی سزا سنا ئی۔