اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے سینیئر صحافی کو گرفتار کر لیا

جمعرات 1 مئی 2025 12:02

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی جنگی جارحیت جاری رکھتے ہوئے کی گئی ایک کارروائی کے دوران سینیئر صحافی علی السمودی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں حراست میں لینے کے لیے اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمال میں جنین شہر میں ایک کارروائی کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق58 سالہ السمودی القدس اخبار سے وابستہ ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے اسرائیلی فوج نے ان کے گھر پر کریک ڈائون کیا ۔ اسرائیلی فوج اس سے پہلے بھی سینکڑوں صحافیوں کو قتل اور گرفتار کر چکی ہے۔ اس ماہ مئی میں امریکی شہریت کی حامل شہید صحافی ابو عاقلہ کی بھی تیسری برسی آنے والی ہے۔