یوم مئی مزدوروں کو حقوق کی فراہمی کے حوالے سے تجدید عہد کا دن ہے ‘ پی سی ایم ای اے

جمعرات 1 مئی 2025 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ یوم مئی مزدوروں کو ان کے حقوق کی فراہمی کے حوالے سے تجدید عہد کا دن ہے ،مزدوروں کی انتھک محنت ، لگن اور جذبے کی وجہ سے تمام شعبوں کاپہیہ چلتا ہے ، پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالین دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور اس کا سہرا اس صنعت کے مختلف شعبوں سے وابستہ مرد و خواتین مزدوروں اورہنر مند وں کے سر ہے ۔

پی سی ایم ای اے کے پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، چیئرمین میاں عتیق الرحمان ، وائس چیئرمین ریاض احمد ، سینئر رہنما عثمان اشرف ، میجر (ر) اختر نذیر اور سعید خان نے اپنے مشترکہ بیان میں یوم مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت لاکھوں ہنر مندوں اور مزدوروں کی وجہ سے چلتی ہے ،اپنے طور پر ہنر مندوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاتے ہیں لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنے طور پراور رجسٹرڈ ہونے والی ملکی اور غیر ملکی سماجی تنظیموں کو بھی پابند کرے کہ وہ اس طرح کے شعبوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور ہر مندوں کی مالی معاونت کریںتاکہ ان کی زندگی میں مزید بہتری اور خوشحالی آ سکے ۔

(جاری ہے)

پی سی ایم ای اے کے عہدیداروں نے کہا کہ یوم مئی پر ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔