Live Updates

محنت کشوں کا عالمی دن منانے کا مقصد شکاگو کے مزدوروں کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنا ہے، شیخ نعیم طاہر

جمعرات 1 مئی 2025 16:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے کہاہے کہ محنت کشوں کا عالمی دن منانے کا مقصد یکم مئی 1886کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدوروں کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے مزدور وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یکم مئی اس عہد کے ساتھ منایا گیا کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ہوا، اس دن سے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ نعیم طاہر نے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کشوں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنا اور مزدور کے وقار کو برقرار رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے اس لئے مزدور کی اجرت اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرنا دینی زمہ داری ہے ۔انہوں نے مزدوروں کوخراج تحسین پیش کرتیہوئے کہا کہ آج مزدور اور محنت کشوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس لئے مزدوروں کی اجرت سے متعلق منصفانہ طرزعمل کو حقیقی معنوں میں اپنا کر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر مزدور شہیدا کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات