مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت صفورہ ٹان میں یکجہتی مزدور ریلی کااہتمام

کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں مزدور آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں،حافظ عبدالقیوم

جمعرات 1 مئی 2025 17:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام یوم مزدور کے موقع پر صفورہ ٹائون میں مزدوروں سے اظہاریکجہتی کے لیے ایک بھرپور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت مرکزی مسلم لیگ صفورہ و سہراب ٹائون کی مقامی قیادت نے کی، جس میں بڑی تعداد میں مزدوروں، کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صفورہ و سہراب ٹائون کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالقیوم نے کہا کہ مزدور کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں مزدور آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت وقت مزدوروں کی کم از کم اجرت، صحت، تعلیم اور تحفظ جیسے بنیادی حقوق کی فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ مطالبہ کرتی ہے کہ مزدوروں کے لیے لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور مہنگائی کے تناسب سے ان کی اجرتوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مزدوروں کے حق میں نعریبھی درج تھے۔