Live Updates

ڈی جی آئی ایس پی آر کے الفاظ ”ہم تیار ہیں آزمانا نہیں“ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو راتوں رات پاپولر ہیش ٹیگ بنا دیا، فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 1 مئی 2025 15:50

ڈی جی آئی ایس پی آر کے الفاظ ”ہم تیار ہیں آزمانا نہیں“ سوشل میڈیا پر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مئی 2025)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے الفاظ”ہم تیار ہیں آزمانا نہیں“ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو راتوں رات پاپولر ہیش ٹیگ بنا دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم وہ نہیں جو محاذ آرائی شروع کریں ہم ذمہ دار ملک ہیں۔

بھارت کے آپریشن اور دھمکیوں کے جواب میں مسلح افواج اور عوام متحد ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ ان کی چوائس ہے۔ آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے۔لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ جارحیت ہی راستہ ہے تو ہم تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی آزمائش نہ کریں۔

ہم نے ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کے اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔ ہم ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہیں۔ہم بار بار بتا رہے ہیں ہم تیار ہیں ہمیں آزمانا نہیں۔ ہم نے 2019 ءمیں بھی بھارت کو بتادیا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اپنی خودمختاری اور سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرے گی۔ فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ اس کی چوائس ہے، آگے یہ معاملہ کدھر جاتا ہے تو یہ پھر ہماری چوائس ہے۔

ہمیں اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ پاکستان دہشت گردی کی اس لعنت کے خلاف آخری مضبوط قلعہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی الزامات واقعے کے چند منٹ بعد ہی سامنے آنا شروع ہوگئے ۔ زپ لائن آپریٹر کی ویڈیو کو بنیاد بنا کر جھوٹا بیانیہ بنایا گیا ۔دہشت گردی کے واقعات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا بھارت کا وتیرہ ہے۔ بھارت پچاس سال سے اسی ڈگر پر چل رہا ہے۔

پاکستان پر الزام لگاو¿، کریڈٹ لو اور الیکشن جیتو، یہ ہے ان کا مقصدتھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ہم نے جوابی کارروائی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں، پاکستانی عوام اپنی خودمختاری اور سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرے گی،قوم متحد ہے،قومی سلامتی کونسل کا اعلامیہ آچکا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کا واضح عزم ہےکہ کسی کی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات