Live Updates

سیماحیدر کے شوہر کی بچوں کی بحفاظت واپسی کے لیے وزیراعظم اور آرمی چیف سے اپیل

بچے غیر قانونی طور پر بھارت میں موجود ہیں۔بچوں کی زندگی اور مستقبل کی خاطر خدا راہ میری مدد کریں،غلام حیدر

جمعرات 1 مئی 2025 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)بھارت میں موجود سیماحیدر کے پاکستانی شوہر اور چار بچوں کے باپ غلام حیدر نے پاکستانی حکومت، وزیر اعظم شہباز شریف ،آرمی چیف عاصم منیر سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کی بحفاظت پاکستان واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔اپنے وڈیو بیان میں غلام حیدر نے کہا کہ میں نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں فون کیا تھا،پاکستانی ہائی کمیشن کو میرے بچوں کی واپسی کے حوالے کچھ علم نہیں۔

پاکستانی حکومت، وزیر اعظم شہباز شریف ،آرمی چیف عاصم منیر میرے بچوں کی بحفاطت پاکستان واپسی کے لیے اقدامات کریں۔انہوںنے کہا کہ میرے چار بچے غیر قانونی طور پر بھارت میں موجود ہیں۔بچوں کی زندگی اور مستقبل کی خاطر خدا راہ میری مدد کریں۔

(جاری ہے)

سیما حیدر غیر قانونی طور پر 2023 میں چار بچوں کے ساتھ بھارت گئی تھی۔بھارت سرکار نے سیما حیدر کو پاکستان ڈیپورٹ کرنے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

حالیہ صورتحال میں ساڑھے پانچ سو سے زائد پاکستانیوں کو بھارت سے پاکستان واپس بھیجا جاچکا ہے۔سیما حیدر اور چار بچوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔ادھر غلام حیدر نے دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن سے ایک مرتبہ پھر رابطہ کیا ہے ۔ہائی کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے بس میں ہوتا تو کب کے بچے واپس بھیج چکے ہوتے۔حالیہ صورتحال میں جن افراد کو واپس بھیجا جارہا ہے وہ بھارت سرکار ہی بھیج رہی ہے۔چار بچوں کی واپسی کے حوالے سے بھارت سرکار نے کوئی اطلاع نہیں دی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات