
حکومت عوام اور اجیر کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
جمعرات 1 مئی 2025 19:40
(جاری ہے)
وفاقی وزیر سمند پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین ،وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز عون چوہدری ، چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کے علاوہ مختلف وفاقی اداروں کے سربراہان ، ٹریڈ یونین کے نمائندگان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز، آئی ایل او اور این آئی آر سی نے مل کر بامعنی بات چیت کی ہے ، میرا کام قانون سازی کے لئے سہولت کاری فراہم کرنا ہے، جب یہ کام کرتا ہوں تو اس کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کا بھی خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ این آئی آر سی تقرری کے مرحلے میں ایک امتحان سے گزر رہا تھا ،شوکت عزیز صدیقی کو گھر جا کر انھیں منصب پر بیٹھنے کی درخواست کی ، آج کی کانفرنس کے بعد مطمئن ہیں کہ ہمارا جو فیصلہ تھا وہ درست تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک این آئی آر سی کا ایسا کردار کسی نے نہیں دیکھا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم نے کھلے دل سے باتیں سن کر راستہ تلاش کرنا ہے ۔ انہوں نے یقینی دہانی کرائی کہ پالیسی سازی یا قوانین میں ترامیم ہو، اس میں مشاورت کے ساتھ ساتھ عوام اور اجیر کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے قانون کے فریم ورک میں رہتے ہوئے کا م کرنا ہوتا ہے ، لیبر قوانین کے متعلق قوانین کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے ۔ حکومت نے اجیر کے لئے ایسا ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے کہ جتنا وہ کام کریں اتنی انھیں اجرت ملے ، اجیر ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.