محنت کشوں کو سماجی تحفظ ، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، سید ناصر حسین شاہ

جمعرات 1 مئی 2025 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ محنت کشوں کو سماجی تحفظ ، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر توانائی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدور طبقہ کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے پُر عزم ہے ۔انہوں نے محنت کشوں کو یکم مئی کی مناسبت سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی محنت کشوں کی عظیم قربانیوں کا دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے آغاز سے مزدور طبقے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کی ہے ۔