
بھارت کا انتہا پسندانہ رویہ، پاکستانی ترانے کی ویڈیو اپ لوڈ ہونے پروزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا
وزیراعظم کے سرکاری چینل پر تقریر چلنے کے بعد یوٹیوب انتظامیہ نے بھارتی شکایت پر تقریر یوٹیوب سے ہٹا دی، ویڈیومیں فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے
فیصل علوی
جمعہ 2 مئی 2025
14:40

(جاری ہے)
بھارت کا یہ اقدام انتہاپسندانہ روئیے کی ایک اور مثال ہے جس میں انہوں نے ایک جمہوری ملک کے منتخب وزیراعظم کے سرکاری چینل تک کو بلاک کرکے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی کوشش کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے سچ چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے یوٹیوب پر کئی پاکستانی چینلز پر پابندی لگا دی تھی۔بھارت کی جانب سے 16پاکستانی یو ٹیوب چینلز پر پابندی لگا ئی گئی تھی۔بھارتی حکومت بوکھلاہٹ میں الٹے سیدھے اقدامات کرنے لگی تھی۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی حکومت حواس باختہ ہوگئی تھی۔بتایا گیا تھا کہ بھارتی وزارت داخلہ نے ان چینلز پرپابندی لگانے کی ہدایات کی تھیں۔بھارتی حکومت سچ دکھانے پربوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی تھی ۔گزشتہ روز بھی بھارت کی جانب پہلگام واقعہ کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا تھا سوشل پرپاکستانی نیوزچینلزپر پابندی لگانے کے بعد اب پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بھی بلاک کر دئیے تھے۔بھارتی میڈیا کاکہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد معروف پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس بلاک کئے گئے تھے۔بھارت کی جانب سے مواد کی نگرانی سے متعلق قانونی درخواست کے تحت، انسٹاگرام نے کئی معروف پاکستانی اداکاروں اور انفلوئنسرز کے اکاو¿نٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی محدود کردی تھی۔ بھارت کی جانب سے جن پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بلاک کئے گئے تھے ان میںگلوکار علی ظفر،اداکارہ ماہرہ خان،اداکارہ ہانیہ عامر،اداکار بلال عباس خان،اداکارہ سجل علی،اداکارہ صنم سعید ،اقراءعزیز اور عائزہ خان شامل تھے۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ بھارتی صارفین جب ان اکاونٹس تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں تو ان کے پاس پیغام اکاونٹ بھارت میں دستیاب نہیں اور اسے محدود کرنے کی ایک قانونی درخواست پر عمل کیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
متعصبانہ الگورتھم سے دنیا بھر میں آزادی صحافت کو خطرہ، یو این چیف
-
فرائض کی انجام دہی میں غزہ کے صحافیوں کو المیوں کو سامنا
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی کا رجحان، آج مزید 2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوگئی
-
کہتے ہیں ریکوڈک آئے گا تو پاکستان کے مسائل ختم ہو جائیں گے
-
عمران خان اس وقت مشکل میں ہے، مر جاؤں گا لیکن بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑوں گا
-
بھارت کی جانب سے کسی بھی مس ایڈونچر کا خطرہ تاحال کم نہیں ہوا
-
یومیہ اجرت پر کام کرنے والے یوٹیلٹی اسٹورز کے 3 ہزار ملازمین نوکریوں سے فارغ
-
کراچی ملک کا اقتصادی حب ہے لیکن پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی مسلسل جاری ہے
-
امریکی نائب صدر کا بیان قابل ِ مذمت ہے، حکومت فوری امریکی سفیر کو طلب کرے
-
شریف خاندان کے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں
-
مودی بھی اور پی ٹی آئی والے بھی دونوں چاہتے پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوجائے
-
3 سالوں میں پاکستان کے قرضوں میں 29 ہزار ارب روپے کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.