Live Updates

امید ہے پہلگام حملے پر بھارتی ردعمل علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا. امریکی نائب صدر

پاکستان بھارت کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ دہشت گرد وں سے نمٹا جائے . جے ڈی وینس کا انٹرویو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 مئی 2025 15:16

امید ہے پہلگام حملے پر بھارتی ردعمل علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ پہلگام میں حالیہ حملے پر بھارت کا ردعمل وسیع تر علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا جبکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ،امید ہے وہ بھی بھارت کے ساتھ تعاون کرے گا .

(جاری ہے)

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت اس دہشت گردانہ حملے کا اس طرح جواب دے گا جس سے وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان جس حد تک ذمہ دار ہے بھارت کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دہشت گرد جو کبھی کبھار ان کی سرزمین سے کارروائی کرتے ہیں ان کا شکار کیا جائے اور ان سے نمٹا جائے. یاد رہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر ایون گیلاس سکیرس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کی صورتحال کے حوالے سے پندرہ رکنی کونسل کا اجلاس جلد ہی بلوایا جائے گا ریڈیو پاکستان کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب میں سلامتی کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں مددگار ثابت ہوں گی.                                                                  

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات