
190ملین پاﺅنڈ کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
ڈویڑن بینچ 8 مئی کو سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، ڈویژن بینچ میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں
فیصل علوی
جمعہ 2 مئی 2025
15:56

(جاری ہے)
وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست بھی مقرر کرنے کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ چلیں آپ دن بتا دیں۔
ہم دیکھ لیں گے۔ بعدازاںعدالت نے اپیلیں آئندہ سماعت تک ملتوی کردیں تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاونڈ کے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں 14 سال قید کی سزا کے خلاف عمران خان کی اپیل کی سماعت رواں سال نہ کرنے کا عندیہ دیاتھا۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ رواں برس 2025 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے رپورٹ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے دائر درخواست کے جواب میں ڈویژن بینچ کو جمع کرائی گئی تھی۔رپورٹ میںبتایاگیا تھا کہ سزائے موت کے خلاف 2017 کی اپیل سب سے پرانی عدالت میں مقرر تھی۔ دائر ہونے کے بعد اپیلیں اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی تھیں۔رپورٹ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی (این جے پی ایم سی) کی سفارشات کا حوالہ دیا گیا تھا جس کے مطابق عدالت نے فروری 2023 میں زیر التوا معاملات، خاص طور پر مجرمان کی طرف سے دائر اپیلوں میں تیزی لانے کیلئے’فکسیشن پالیسی کی منظوری دی تھی۔ اہم اقدامات میں 5 سال سے زیادہ عرصے سے زیر التوا مقدمات کو 2 ماہ کے اندر حل کرنے کیلئے خصوصی بینچز کی تشکیل شامل ہے، تاہم ان ہدایات کے باوجود 2025 کی اپیل جیسے نئے معاملے طریقہ کار کے التوا میں پھنسے ہوئے تھے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا تھاکہ مجموعی طور پر سزا کے خلاف 279 اپیلیں زیر التوا تھیں۔سزائے موت کی 63 عمر قید کی 73 اپیلیں زیر التوا تھیں۔ سات سال سے زائد سزا کی 88 جبکہ سات سال قید کی 55 اپیلیں زیر التوا تھیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل ابھی موشن اسٹیج پر تھی اس اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی اس کے بعد اپنے نمبر پر لگے گی۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق فکسیشن پالیسی مرتب کی گئی تھی۔رجسٹرار آفس کی رپورٹ میں کہا گیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی 14 سال قید کی سزا کیخلاف اپیل 31 جنوری 2025 کو دائر ہوئی تھی۔اپیل کو پیپر بکس کی تیاری کے بعد اپنے نمبر پر لگایا جاتا تھا۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ڈائریکشنز کے مطابق 2025 میں مقرر ہونے کا امکان نہیں تھا۔
مزید اہم خبریں
-
منہ کُھر یورپ اور مشرق وسطیٰ کی معیشتوں کے لیے خطرہ، ایف اے او
-
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش
-
بریفنگ غیرسنجیدہ تھی
-
عمران خان کا معاملہ قانونی ہے، وہ عدالتی عمل کے ذریعے ہی رہا ہوں گے
-
امددای کٹوتیاں بحران زدہ علاقوں میں دائیوں کی خدمات میں کمی کا سبب
-
پی ٹی آئی کل میٹنگ میں اس لئے نہیں گئی تھی کہ کیا سکیورٹی معاملات پر اب عطا تارڑ بریفنگ دیں گے؟
-
دبئی پولیس نے سنیما میں ملی 17,000 درہم کی رقم واپس کرنے والی 8 سالہ بچی کو اعزاز سے نوازا
-
پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی
-
وزیر اعظم، وزیر دفاع، نواز شریف کی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں عدم شرکت
-
پی ٹی آئی کل قومی سلامتی بریفنگ میں شریک نہیں ہوئی، وہ اپنا ذاتی مسئلہ لے کر بیٹھے ہوئے ہیں
-
کسانوں سے سستے داموں گندم کی خریداری کے باوجود آٹے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
-
اندازہ ہے کہ جنگ ایل اوسی تک محدود رہے گی، لیکن اگر جنگ شروع ہوئی تو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.