Live Updates

پہلگام حملے میں کشمیریوں کا کوئی قصور نہیں،کشمیری شہریوں پرتشدد غلط ہے، سابق سربراہ( را )

پہلگام حملے کے ثبوت دینے سے معاملہ بین الاقوامی سطح پر پھیل جائے گا، امرجیت سنگھ

جمعہ 2 مئی 2025 22:43

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کشمیری مسلمانوں کی حمائت میں بول پڑے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے میں کشمیریوں کا کوئی قصور نہیں، کشمیری شہریوں پر بھارت میں تشدد غلط ہے۔پہلگام حملے کے ثبوت دینے سے معاملہ بین الاقوامی سطح پر پھیل جائے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف بھارتی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوے پہلگام حملے میں کشمیریوں کا کوئی قصور نہیں ۔

بھارت کا اس حملے کے تناظر میں بیگناہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنانا مودی حکومت کی انتہائی غلط پالیسی ہے ۔ انہوں نے پہلگام حملے کو سیکیورٹی فیلئیر قرار دیتے ہوے کہا کہ پہلگام میں کوئی سیکورٹی نہیں تھی۔ یہ حملہ سیکورٹی نا کامی کا نتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیا ن جنگ کوئی عام بات نہیں بلکہ اس جنگ کا مطلب نیوکلیئر جنگ ہے، جنگ آخری اور بدترین آپشن ہے دونوں ممالک کے درمیان اس جنگ کا کوئی امکان نہیں ۔

انہوں نے کہا پہلگام حملے کے ثبوت دینے سے معاملہ بین الاقوامی سطح پر پھیل جائے گا۔ دفاعی ماہرین نے سابق را سربراہ کی گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ امر جیت سنگھ دولت کے بیانات پہلگام حملے کے فالس فلیگ ہونے کا واضح اقرار ہے۔بی جے پی نے ہر دور حکومت میں فالس فلیگ حملے کر کے انتہا پسند ہندوؤں کو بھڑکایا اور سیاسی فائدہ اٹھا یا ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات