Live Updates

کل جماعتی حریت کا نفرنس کا جمعہ کے روز برہان مظفر وانی شہید چوک میں ایک عظیم الشان مظاہرہ

جمعہ 2 مئی 2025 23:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) کل جماعتی حریت کا نفرنس جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام جمعہ کے روز دو بجے یہاں برہان مظفر وانی شہید چوک میں ایک بڑی اور عظیم الشان احتجاج عوامی مظاہرہ/ ریلی ہوئی جس میں حکومت آزاد کشمیر، اپوزیشن جماعتوں اور کل جماعتی حریت کانفرنس اور مہاجرین و مجاہد تنظیموں ، تاجر وکلاء ایسوسی ایشن طلبہ و طالبات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں رہنماؤں ، عہدیداران ، ممبران ، کارکنان اور دیگر لوگوں نے شرکت کر کے بھارت کی مودی سرکار کی طرف سے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے واقع کے بعد پاکستان اور اس کی حکومت پر لگائے جانے والے من گھڑت مضحکہ خیز اور بے بنیاد الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر فورسز پر لگائےجانے والے مداخلت اور دہشت گردی کرانے کے روایتی الزامات کا سخت اور پوری قوت سے جواب دینے کی ضرورت پر زور دیا اور احتجاجی مظاہرے ریلی سے خطاب کرنے والے تمام جماعتوں و تنظیموں اداروں اور مکاتب فکر کے نمائندوں اور مظاہرے میں شرکت ہزاروں شرکاء نے اپنے احتجاجی اور مزاحمتی نعروں میں اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارتی حکومت اور اس کی فوج کی ہر کارروائی اور حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اس کے تمام حملوں اور کارروائیوں کو سختی سے ناکام بنا کر آزاد کشمیر اور پاکستان کا پوری قوت اور جرات سے ہر سمت پر ہرممکن دفاع کیا جائے گا اور ملک کے خلاف اس کی تمام سازشوں کا مسلح افواج پاکستان کےساتھ کر آزادکشمیر کےعوام بھرپور مقابلہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

احتجاجی ریلی سے وزیر حکومت امتیاز نسیم ،کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائد ین غلام محمد صفی ،مشتاق وانی اور دیگر لیڈرز کے علاوہ کمشنر مظفرآباد، ڈائریکٹر لبریشن سیل ، میڈیا کوآرڈینیٹر سردار علی شاناور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات