Live Updates

وہ ملک جس نے سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا

ماہ ذیقعد کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں عید قربان کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 مئی 2025 20:05

وہ ملک جس نے سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی 2025ء) وہ ملک جس نے سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہ ذیقعد کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں عید قربان کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ کویت دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں عید الاضحٰی کی تاریخ سمیت تعطیلات کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ کویتی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق کویت میں عید الاضحٰی کے سلسلے میں 5 جون سے 9 جون تک تعطیلات ہوں گی۔

ماہرین فلکیات نے کویت میں 6 جون کو عید الضحٰی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر اسلامی ممالک میں عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخ سے متعلق بھی پیشن گوئی کر دی گئی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتے کو ہونے کی پیش گوئی ہے۔

(جاری ہے)

ان تاریخوں کے مطابق پاکستانی 7 جون ہفتے سے 9 جون پیر تک عید الاضحیٰ منائیں گے۔

جبکہ متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہونے کی توقع ہے۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی نے تصدیق کی ہے کہ ذی الحجہ کے آغاز کا ہلال کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے جس سے 28 مئی کو اسلامی مہینے کا پہلا دن ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحٰی ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں عید الاضحٰی 7 جون کو منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحٰی کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔ پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہو گا۔   
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات