ذ*پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں مضبوط کرنیکی ضرورت ہی: نیر حسین بخاری

جمعہ 2 مئی 2025 21:00

Wلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بہت سارا کام ہونیوالا ہے،تنظیمیں مضبوط کرنیکی ضرورت ہے،ضلعی صدور کو اپنی ایگزیکٹو میں بلایا کریں،آفس عہدیدار مینجرز ہوتے ہیں،ماہانہ اجلاس باقاعدگی سے کرنا بہت ضروری ہے۔وہ پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن لاھور میں لاھور ایگزیکٹو کے غیر رسمی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کر رھے تھے اس موقع پر رانا جواد، رانا جمیل منج،فائزہ ملک،عمر شریف بخاری،اشرف خان،حسن گیلانی،حاجی عزیز الرحمن چن،زاہد ذوالفقار،امجد جٹ،آصف ناگرہ،عاطف رفیق چودھری،میر شکیل چنی،چودھری ریاض،عامر نصیر بٹ،شکیل پاشا،نصیر احمد،شاہد عباس کاظمی،خاور ناہید موہل،صداقت شیروانی،اسلم گڑا،عمران کھوکھر،عمر ایاز،راو شجاعت،بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی عہدیداروں نے سیکرٹری جنرل کو تنظیمی مسائل سے آگاہ کیا۔نیئر حسین بخآری نے کہا کہ ہم نے اپنی اننگز کھیل کی ہے ،مستقبل آپ کا ہے،پنجاب کے تنظیمی معاملات پر صدر پی پی وسطی پنجاب سے بات کرونگا، نیئر بخاری نے مزید کہا کہ جس ضلع میں جلسہ ہو گا اسکی صدارت ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری سٹیج سیکرٹری ہونگے،پارٹی قواعد و ضوابط ہر ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری کے پاس ہونے چاہئیں۔