Live Updates

,سنی علماء کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام بھارت کی آبی جارحیت اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 2 مئی 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) سنی علماء کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام مولانا محمد رمضان مینگل کی قیادت میں اکرم ہسپتال کوئٹہ سے بھارت کی آبی جارحیت اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بعد از نماز جمعہ ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکلی اختیار کر گئی ۔

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوںگے پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا علماء اور عوام بھر پور انداز میں اپنے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہوں گے اگر جارحیت کی شروعات کی تو ناکامی مقدر بنے گا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم اور نہتے لوگ ہزاروں کی تعداد میں شہید اور لاکھوں کی تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں غزہ سمیت کئی علاقے تباہ ہوکر مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

معصوم اور نہتے لوگ بیت المقدس کی آزادی کیلئے کھلے آسمان زمین تلے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ صبر اور تحمل سے کررہے ہیں لیکن ہمارے مسلم ممالک تمام تر صورتحال کے باوجود کوئی رد عمل دینے سے گریزاں نظر آتے ہیں حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے مسلم ممالک کے عوام ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں آئے روز احتجاج ریکارڈ کراکر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرکے اپنے حکمرانوں سے جارحیت روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہے جسم کے کسی بھی حصے میں کوئی تکلیف ہوتی ہے تو پورا جسم درد محسوس کرتا ہے ہمارے دل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم ان کے غم کو محسوس کرتے اور اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں لیکن ہم رکاوٹوں کے باعث وہاں پہنچ نہیں پارہے ہیں مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ اسرائیلی ظلم و بربریت پر خاموشی توڑ کر مذمتوں سے آگے بڑھ کر عملی میدان میں ان کی مدد کرنی چاہئے۔ مظاہرین اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات