Live Updates

شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا،احسان افضل

جلد جعفرایکسپریس حملے کے شواہد بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے،کوآرڈنیٹروزیراعظم

جمعہ 2 مئی 2025 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)کوآرڈنیٹروزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے کہاکہ بھارت نے پاکستان پرجھوٹا الزام لگایا، وزیراعظم نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے موقف کودنیا میں پذیرائی نہیں ملی، بھارت پھنس چکا ہے، مودی سرکارکی دنیا میں سبکی ہورہی ہے، ہندو توا پالیسی کا مقصد مسلمانوں کیخلاف پراپیگنڈا کرنا ہے، بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔

کوآرڈنیٹر وزیراعظم نے کہا کہ جلد جعفرایکسپریس حملے کے شواہد بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے، شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا، نریندرمودی نے خالی لفافے میں ہوا بھری تھی، پہلگام واقعہ پربھارت کی اپوزیشن جماعتیں بھی آوازیں اٹھا رہی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات